عرفان کھوسٹ رواںماہ ڈرامہ فیسٹیول منعقد کروائیں گے

عرفان کھوسٹ رواںماہ ڈرامہ فیسٹیول منعقد کروائیں گے

  


لاہور ( این این آئی) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ اسٹیج ڈرامے کو پروموٹ کرنے کیلئے رواںماہ میں ڈرامہ فیسٹیول منعقد کروائیں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ڈرامہ فیسٹیول 22نومبر کو الحمرا میں شروع ہونا تھا مگر الحمرا میں عالمی ادبی و ثقافتی کانفرنس کے انعقاد کے باعث ڈرامہ فیسٹیول کو ملتوی کر دیا گیا تھا اور اب ڈرامہ فیسٹیول رواں ماہ شروع ہو جائیگا جس میں ٹی وی اور اسٹیج کے سینئر اداکار حصہ لیں گے ۔ جن میں قوی خان ، مسعود اختر ، عرفان کھوسٹ ، ثانیہ سعید ، سرمد کھوسٹ سمیت دیگر سینئر اداکار شامل ہونگے ۔

مزید :

کلچر -