مخالفین کے بدنام کرنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا‘وینا ملک
لاہور(این این آئی) معروف اداکارہ وینا ملک نے متنازعہ خبروں کوبے بنیاد قراردیتے ہوئے انھیں اپنے خلاف سازش قراردیدیا ہے۔من گھڑت خبریں صرف اورصرف امیج کونقصان پہنچانے کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہمیشہ میڈیا کا سامنا کیا اوراصل حقائق ہیں ان سے آگاہ کیا، لیکن پھربھی کچھ مخالفین مجھے بدنام کرنے کی کوششیں جاری رکھتے ہیں، جس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ پیار، محبت، فلمسازوں، ہدایتکاروں اورساتھی فنکاروں سے ملاقاتوں کواسکینڈلزبناکر پیش کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، بلاوجہ تنقیدکرنے والے مجھے منفی پراپیگنڈہ کرکے اپنے ٹارگٹ تک پہنچنے سے روک نہیں سکتے۔ سینئر نہیں بزرگ اداکاراﺅں کواب شوبز سے کنارہ کشی اختیارکرلینی چاہیے۔ کیونکہ لوگ اب انھیں دیکھ دیکھ کرتنگ آچکے ہیں۔ویناملک نے کہا کہ بھارت میں مجھے اکثر دوست فون پرمعلومات فراہم کرتے رہتے ہیں کہ جس کے پاس کرنے کوکچھ نہیں ہے وہ میرے حوالے سے بیان جاری کرکے خبروں میں رہنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔