اپنی ساری فنی زندگی میں صرف عزت کمائی ہے ‘ میرا

اپنی ساری فنی زندگی میں صرف عزت کمائی ہے ‘ میرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میں نے اپنی ساری فنی زندگی میں صرف عزت کمائی ہے اور کوئی ایسا کام نہیں کرونگی جس سے میری عزت پر فرق آئے ‘ میں نے بھارتی فلموں میں اداکاری کی ہے مگر جس طرح کام وینا ملک نے کیا ہے وہ کوئی اور پاکستانی اداکاری نہیں کرسکتی ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے غریبوں کیلئے ہسپتال بنانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے اور بہت جلد ہارون آباد بہاولنگر میں غریب مریضوں کو صحت کی بہترین اور مفت سہولتیں فراہم ہونگی ۔ اداکارہ میرا نے اہل ثروت لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی نیکی کے اس کام میں ان کی بھرپور مدد کریں ۔

مزید :

کلچر -