امیتابھ بچن اپنے والد کا کردار ادا کرنے کے خواہشمند

امیتابھ بچن اپنے والد کا کردار ادا کرنے کے خواہشمند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (این این آئی)بگ بی کے دل میں عجب سی خواہش نے جنم لے لیا- کہتے ہیں کسی نے ان کے والد صاحب پر فلم بنائی تو وہ اس مووی میں یہ کردار ہنسی خوشی ادا کرنے پر ہوجائیں گے تیار۔امیتابھ بچن کے والد ہری ونش رائے بچن بھارت کے مشہور شاعر رہے ہیں۔ جن کے شعری مجموعہ کو حال ہی میں بگ بی نے پرنٹ کرایا ہے ۔ دہلی میں ہونے والی تقریب میں بالی وڈ کے شہنشاہ نے بے ساختہ اپنی اس خواہش کا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ والد ان کے لیے ہمیشہ آئیڈیل رہے ہیں اور اگر کسی فلم ساز نے ان کی زندگی پر کوئی فلم بنائی تو اپنے والد کا کردار ادا کرنے کے لیئے وہ تیار ہیں ۔ امیتابھ بچن کو یقین ہے کہ یہ فلم نوجوانوں کے لیے مشعل راہ بنے گی کیونکہ اس میں ان کے والد کی جدوجہد کو نمایاں کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -