میری نئی فلم سسٹم انڈسٹری بحالی میں اہم کردار ادا کرےگی‘اداکار ندیم

میری نئی فلم سسٹم انڈسٹری بحالی میں اہم کردار ادا کرےگی‘اداکار ندیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) اداکار ندیم نے کہا ہے کہ میری نئی فلم سسٹم فلم انڈسٹری کو سہارا دینے اور سٹوڈیوز کی ویرانیاں ختم کرنے میں اہم کردار ادا کریگی، میں کل بھی پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف تھا اور آج بھی ہوں- ہمیں اپنے ملک کی فلموں کو پروموٹ کرنا چاہئے۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکار ندیم نے کہا کہ مجھے آج بھی فلم انڈسٹری کے سہانے دن یاد آتے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ مہینوں‘ ہفتوں نہیں بلکہ دنوں میں فلم انڈسٹری کو آباد ہونا چاہئے اور اس کیلئے زیادہ سے زیادہ معیاری نئی فلمیں بنائی جائیں۔

مزید :

کلچر -