انڈیا کے تحت تین روزہ سنگل کنٹری نمائش کراچی ایکسپو سینٹر رواں ماہ منعقد ہوگی

انڈیا کے تحت تین روزہ سنگل کنٹری نمائش کراچی ایکسپو سینٹر رواں ماہ منعقد ...

  

کراچی(اے پی اے )وفاقی وزارت تجارت انڈیا کے تحت تین روزہ سنگل کنٹری نمائش کراچی ایکسپو سینٹر میں رواں ماہ منعقد ہوگی۔ فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن (ایف آئی ای او) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ”انڈیا ایکسپو 2013“ کا دوسرا ایڈیشن 13سے 15دسمبر منعقد ہوگا۔ کنٹرول لائن پر کشیدگی اور تناو¿ کے پس منظر میں اس نمائش کو اہم ایونٹ قرار دیا جارہا ہے، نمائش کا انعقاد کراچی چیمبر کے تعاون سے کیا جارہا ہے، اس سلسلے کی پہلی نمائش 21سے 23 دسمبر 2012 کراچی ایکسپو سینٹر میں ہی منعقد کی گئی تھی، نمائش میں بھارتی کمپنیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اور 100رکنی تجارتی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، نمائش میں ٹیکسٹائل، دوا سازی، کاسمیٹکس، کیمیکلز، آیورویدک دوائیں، جیولری اور روز مرہ استعمال کی کنزیومر پراڈکٹس بنانے والی کمپنیوں نے شرکت کی تھی۔نمائش کے نتیجے میں متعدد شعبوں میں پاک بھارت مشترکہ سرمایہ کاری کی بھی بات چیت شروع ہوئی۔

 اور اسی نمائش کے نتیجے میں بھارت کی معروف سوٹنگ برانڈ نے کراچی میں اپنا آو¿ٹ لیٹ قائم کیا، اس سال بھی بھارتی کمپنیوں کی بڑی تعداد نمائش میں شرکت کر رہی ہے جن میں گارمنٹ، ٹیکسٹائل، فارما سیوٹیکلز، کیمکلز، کاسمیٹکس، ہربل مصنوعات، لائٹ انجینئرنگ، زرعی مصنوعات، لیدر مصنوعات، پلاسٹک مصنوعات، ہینڈی کرافٹس اور گھریلو آرائشی اشیا شامل ہیں، نمائش کیلیے پاکستان میں ایونٹ منیجر کا انتخاب کرلیا گیا ہے تاہم سیکیورٹی خدشات کی بنا پر سرکاری سطح پر اس نمائش کو ”لو پروفائل“ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی دہلی میں فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن کے ذرائع نے بھی اس نمائش کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایکسپو سینٹر کی بکنگ کرلی گئی ہے اور بھارتی ایکسپورٹرز کمپنیوں کو بھی نمائش کے شیڈول سے آگاہ کر دیا گیا ہے، بھارتی ایکسپورٹرز میں خاصا جوش و خروش ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال کمپنیوں اور مندوبین کی تعداد میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔

مزید :

کامرس -