سعودی عرب کے بعد کویت نے بھی پاکستانی سی فوڈ کسنائنمنٹ مسترد کردی
اسلام آباد(این این آئی) سعودی عرب کے بعد کویت نے بھی حفظان صحت کے معیار پر نہ اترنے پر پاکستانی سی فوڈ کسنائنمنٹ مسترد کردی۔ پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین فیصل افتخارکے مطابق غیرمعیاری ثابت ہونے پرکویت نے پندرہ ہزار کلوگرام سفید پمفرٹ اور دیگراقسام کی مچھلی اورجھینگوں کا آرڈر مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان جعلی دستاویزات پرغیرمعیاری مچھلی اور جھینگے برآمد کررہے ہیں ¾ میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ اسکی روک تھام کیلئے ائیرپورٹ پر اپنے آفس قائم کرے تاکہ برآمد سے قبل سی فوڈ کوالٹی چیک کی جاسکے۔