پاکستانی کمپنیوں کےلئے ایران بڑی برآمدی منڈی ثابت ہو سکتا ہے: اقتصادی ماہرین
اسلام آباد (اے پی اے )گاڑیاں اور فاضل پرزہ جات تیار کرنے والی ملکی کمپنیوں کےلئے ایران بڑی درآمدی منڈی ثابت ہو سکتا ہے۔ اقتصادی پابندیوں کے خاتمہ کے بعد مقامی ادارے ایران کے ساتھ تجارت کو فروغ دے کر قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کے استحکام میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ کار انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران میں اس وقت 20 ملین سے زائد گاڑیاں 25 سال سے پرانی ہیں کیونکہ اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے ایران دوسرے ممالک سے گاڑیاں درآمد نہیں کرسکتا تھا اب جبکہ اقتصادی پابندیوں کے خاتمہ کے بعد ایران کی مارکیٹ تک رسائی آسان ہوگئی ہے تو اس سے بھرپور استفادہ کے ذریعے گاڑیوں اور فاضل پرزہ جات کی برآمدات کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔