آسٹریلوی تاریخ کا سب سے بڑاکنزیومر زکلاس ایکشن مقدمہ شروع

آسٹریلوی تاریخ کا سب سے بڑاکنزیومر زکلاس ایکشن مقدمہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلبورن(اے پی پی) آسٹریلیا میں آسٹریلوی تاریخ کے سب سے بڑے بینکنگ کسٹمرز مقدمے کا آغاز ہوگیا۔ آسٹریلیا کے بڑے بینک اے این زی کے خلاف 43ہزار 500کسٹمرز کھڑے ہوگئے ہیں جنہوں نے اپنی نمائندہ لاءفرم موریس بلیک برن کے ذریعے اے این زی سے مختلف غیر ضروری فیس چارجز کی مد میں کاٹے گئے 220ملین ڈالر (240ملین آسٹریلوی ڈالر) واپس طلب کئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں کنزیومر کلاس ایکشن کا یہ اب تک کا سب سے بڑا مقدمہ ہے ۔ نمائندہ لاءفرم کے مطابق بینک اپنے کسٹمرز سے آنر اور ڈس آنر فیس ، لیٹ ادائیگی اور اوورلمیٹ فیسوں کی مد میں عام طور پر لی جانے والی 25سے 35ڈالر فیس کے بجائے بلا اطلاع زیادہ چارج کرتا رہا ۔

مزید :

کامرس -