آئل ٹینکرز مالکان کی خیبر پختو ن خوا کوتیل کی ترسیل بند کرنیکا فیصلہ

آئل ٹینکرز مالکان کی خیبر پختو ن خوا کوتیل کی ترسیل بند کرنیکا فیصلہ

  

کراچی(این این آئی)آئل ٹینکرز مالکان نے خیبر پختو ن خوا کیلئے تیل کی ترسیل احتجاجاً بند کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین شمس شاہوانی کے مطابق خیبر پختون خواہ میں تحریک انصاف کی جانب سے نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنے کے باعث افغانستا ن کو بھی تیل کی رسد کو بند ہوئے 2 ہفتے ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف مقامات پر 500 سے زائد آئل ٹینکرز پھنسے ہوئے ہیں اور مالکان کو اربوں روپے کا خسارہ ہوچکا ہے ،شمس شاہوانی نے بتایا کہ خیبر پختون خوا کو تیل کی رسد بند کرنے کے حوالے سے وزارت پیٹرولیم کو آگاہ بھی کریں گے۔

مزید :

کامرس -