جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی

جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی

  

لاہور(آن لائن) جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان کی 18 رکنی ٹیم واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت پہنچ گئی۔ ٹیم اور مینجمنٹ ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی جونیئر ہاکی ٹیم واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ ہوگئی۔ قومی ٹیم امرتسر سے نئی دہلی پہنچی جہاں پر کھلاڑیوں نے پریکٹس بھی کی۔ جونیئر ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ اور مینجمنٹ ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ اس ایونٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ 6 دسمبر سے شروع ہونے والے ایونٹ کے پہلے روز پاکستانی ٹیم مصر کا مقابلہ کرے گی‘ 7 دسمبر کو پاکستانی ٹیم کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا جبکہ 10 دسمبر کو قومی ٹیم بیلجیئم کا سامنا کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -