ٹیم سلیکشن کےخلاف بیان بازی ، حفیظ کےخلاف کاروائی کافیصلہ

ٹیم سلیکشن کےخلاف بیان بازی ، حفیظ کےخلاف کاروائی کافیصلہ

  


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹیم سلیکشن کے خلاف بیان بازی پر محمدحفیظ کے خلاف ضابطہ ااخلاق کی خلاف ورزی کے تحت کاروائی کافیصلہ،محمدحفیظ کے خلاف ضابطہ اخلاق(کوڈآف کنڈیکٹ)کے تحت کاروائی کے بعدالزام ثابت ہونے محمدحفیظ پرچندمیچوںکے لئے پابندی ےاجرمانے کی سزاہوسکتی ہے۔اس سلسلہ میںپی سی بی نے محمدحفیظ کے بیان کی مختلف چینلزسے ویڈیوزطلب کرلیںہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ روزمحمدحفیظ نے وطن واپسی پرےہ بیان دیاتھاکہ کہ دورہ متحدہ عرب امارات کے لیے ٹیم کے انتخاب میں مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی۔مجھے تو یہ بھی معلوم نہیں کہ اسکواڈ میں کون کون شامل ہے، برا وقت ہر کرکٹر پر آا ہے پر میری پرفارمنس اب بھی کافی بہتر ہے ۔