کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ا نتخابات 16جنوری کو ہونگے، الیکشن کا شیڈول جاری
کراچی( آن لائن) کر اچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ،سیکریٹری اور خازن کے انتخاب کے لئے الیکشن 16جنوری کو ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر محمد صدیق نے الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔کراچی میں ساتوں زون کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد پی سی بی نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔کاغذات نامزدگی 9دسمبر سے جمع ہوں گے۔