قومی ڈیپارٹمنٹل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ، سوئی نادرن گیس کی ٹےم فائنل مےں پہنچ گئی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی ڈیپارٹمنٹل ٹی 20 کپ، سوئی نادرن گیس نے پی آئی اے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ پی آئی اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے، کپتان شعیب ملک 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عمران علی اور عمران خالد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سوئی نادرن گیس نے ہدف 17 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 60 رنز بنائے، انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ پیر کو یہاں قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں سوئی نادرن گیس کے کپتان توفیق عمر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ پی آئی اے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 107 رنز بنا سکی۔ شعیب ملک 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سوئی گیس کی جانب سے عمران علی اور عمران خالد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سوئی گیس کی ٹیم نے ہدف 16.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 60 رنز بنائے۔ علی وقاص 28 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ محمد رضوان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔