سال 2013ءکے بہترین فٹ بالر کا اعلان13 جنوری کو ہوگا

سال 2013ءکے بہترین فٹ بالر کا اعلان13 جنوری کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سڈنی(اے اےن اےن) دنیا بھر کی قومی ٹیموں کے کوچ، فٹ بال پر نظر رکھنے والے صحافی اور قومی ٹیموں کے کپتان سال کے بہترین کھلاڑی کا فیصلہ اگلے برس تیرہ جنوری کو زیورخ میں براہ راست ووٹنگ کے ذریعے کریں گے۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم نے گزشتہ روز سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے تئیس ناموں کا اعلان کےا۔ جس میں بارسلونا کے میسی اور بائرن میونخ کے ربیری سر فہرست ہیں۔ ماہرین کی رائے ہے کہ اس سال یہ ایوارڈ ربیری کو ملنا چاہیے۔فیفا کی جانب سے سال کے بہترین کھلاڑیوں کی جو فہرست جاری کی گئی ہے اس میں جہاں ہسپانوی کلب ایف سی بارسلونا کے اسٹار فٹ بالر میسی اور جرمن کلب بائرن میونخ کے فرانک ربیری شامل ہیں۔