قومی کرکٹ ٹےم افغانستان اور سری لنکا کیخلاف سیریز کھیلنے کیلئے6دسمبر کو دبئی روانہ ہوگی

قومی کرکٹ ٹےم افغانستان اور سری لنکا کیخلاف سیریز کھیلنے کیلئے6دسمبر کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ ٹےم متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کیخلاف سیریز کھیلنے کیلئے 6دسمبر کو دبئی روانہ ہوگی،دورے کے دوران پاکستانی افغانستان کیخلاف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ جبکہ سری لنکا کیخلاف دو ٹی ٹوئنٹی،پانچ ون ڈے اور تین ٹےسٹ میچز کھیلے گی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم یو اے ای میں افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ آٹھ دسمبر کو کھیلے گی۔
 سری لنکا سے دو ٹی ٹوئنٹی، پانچ ون ڈے اور تین ٹیسٹ کی سیریز کا آغاز گیارہ اور تیرہ دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز سے ہوگا۔