انگلینڈ کو دوسرے میچ میں بھی شکست دینگے ، مائیکل کلارک

انگلینڈ کو دوسرے میچ میں بھی شکست دینگے ، مائیکل کلارک

  

ایڈیلیڈ (اے پی پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ انکی ٹیم بھرپور فارم میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دینے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کو ایشز سیریز کے دوسرے میچ میں بھی شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اگلے میچوں میں بھی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔ اپنے ایک بیان میں مائیکل کلارک نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف جیت ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم انگلینڈ کو سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر سیریز میں 2-0 برتری حاصل کریگی ۔ انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں باﺅلرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ باﺅلرز نے جس طرح سے باﺅلنگ کی وہ قابل ستائش ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -