قومی کرکٹرز وطن واپس پہنچ گئے،ائےر پورٹ پر شاندار استقبال

قومی کرکٹرز وطن واپس پہنچ گئے،ائےر پورٹ پر شاندار استقبال

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز میں 2-1 سے جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے لاہور سے تعلق رکھنے والے7کرکٹرز وطن براستہ دبئی واپس پہنچ گئے ۔لاہورپہنچنے والے کھلاڑیوںمیںکپتان مصباح الحق، احمد شہزاد، ناصر جمشید، سعید اجمل، عمر اکمل اور دیگر شامل ہیں۔جبکہ محمد حفیظ گذشتہ رات ہی وطن پہنچ چکے ہیں۔اس موقع پرقومی کرکٹ ٹیم کے استقبال کے لئے شائقین کرکٹ کی کافی تعدادموجودتھی جنہوںنے کھلاڑیوںکودیکھ کرپاکستان زندہ باداورمصباح الحق زندہ کے نعرے بھی لگائے۔سخت سکیورٹی کے انتظامات کی وجہ سے شائقین کرکٹ کوکھلاڑیوںسے ہاتھ ملانے سے روک دیاگیا۔اس موقع پرسال 2013ءکے دوران ون ڈے میںسب سے زیادہ وکٹیںلینے والے بولرسعید اجمل نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جنوبی افریقہ کے خلاف کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ سری لنکا کے خلاف اپنی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹیم کے تمام لڑکے بہت محنت سے میچ کھیل رہے ہیں ۔وقت کے ساتھ ساتھ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آتی جائے گی ۔ پاکستان اور سری لنکا کے میچز ہمیشہ کانٹے دار ہوتے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -