ابتدائی میچ میں شکست کے باوجو حوصلے پست نہیں ہوئے ،ایلسٹرکک

ابتدائی میچ میں شکست کے باوجو حوصلے پست نہیں ہوئے ،ایلسٹرکک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایڈیلیڈ (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ایلسڑ کک نے کہا ہے کہ ابتدائی میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے ایشز سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میں کینگروز کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے باوجود اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں شاندار کم بیک کریگی۔ اگلے میچوں میں کامیابی کےلئے بلے بازوں کو ذمہ داری نبھانا ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں ایلسٹر کک نے کہا کہ ٹیم با صلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم ابھی سیریز جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے حوصلے پست نہیں ہوئے اور ان کی تمام تر توجہ سیریز کے اگلے میچوں پر مرکوز ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگلا میچ جیتنے کےلئے سرتوڑ کوشش کریں گے ۔