کین ولیمسن فٹنس مسائل کے سبب ویسٹ انڈیز کےخلاف پہلے ٹیسٹ سے آﺅٹ

کین ولیمسن فٹنس مسائل کے سبب ویسٹ انڈیز کےخلاف پہلے ٹیسٹ سے آﺅٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈونیڈن (اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز کین ولیمسن فٹنس مسائل کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ 34 سالہ ایرن ریڈمونڈ کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے آخری بار 2008 میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق دورہ بنگلہ دیش کے دوران کین ولیمسن کا انگوٹھا ٹوٹ گیا تھا۔ نیشنل سلیکٹر بروس ایجر کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن 95 فیصد فٹ ہیں، انہوں نے نیٹ پریکٹس بھی کی مگر فیلڈنگ پریکٹس کے دوران انہیں دوبارہ انگوٹھے میں تکلیف شروع ہوگئی، ان کا کہنا ہے کہ ولیمسن کی فٹنس ہمارے لئے بہت اہم ہے اس لئے انہیں کسی بڑی انجری سے بچانے کےلئے مزید آرام کا موقع دیا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کلم کا کہنا ہے کہ ولیمسن کا پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہ کرنا مایوس کن ہے، نیٹ پریکٹس کے دوران وہ بالکل فٹ دکھائی دے رہے تھے مگر بدقسمتی سے فیلڈنگ پریکٹس کے دوران انہیں دوبارہ پرابلم شروع ہوگئی۔ میک کلم نے کہا کہ ایرن ریڈمونڈ بھرپور فارم میں ہیں اور امید ہے کہ وہ توقعات پر پورا اتریں گے۔ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ (آج) منگل سے ڈونیڈن میں شروع ہوگا۔