ٹم بریسنن کی آسٹریلیا کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کا امکان

ٹم بریسنن کی آسٹریلیا کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کا امکان

  

یڈیلیڈ ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر ٹم بریسنن کی آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریزکے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت متوقع ہے۔ انہیں فٹنس مسائل سے نجات کے بعد سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔28 سالہ بریسنن رواں سال اگست میں ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔ ٹم بریسنن ابتدائی طور پر اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے تاہم انہیں فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد باضابطہ طور پر ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ بریسنن اب تک 21 ٹیسٹ میچز میں 67 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔   

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -