نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز مےںپہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز مےںپہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈونیڈن (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ (آج) منگل سے یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ الیون کے درمیان کھیلا گیا تین روزہ ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورہ کے دوران تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 11 سے 15 دسمبر تک ویلنگٹن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 19 سے 23 دسمبر تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر کو پہلاٹی ٹونٹی 11جنوری کو کھیلا جائے گا۔