شیفلڈ شیلڈ، نیو ساﺅتھ ویلز نے تسمانیہ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
ہوبارٹ (اے پی پی) شیفلڈ شیلڈ، نیو ساﺅتھ ویلز نے تسمانیہ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ رائن کارٹر نے شاندار سنچری سکور کی۔ تفصیلات کے مطابق ہوبارٹ میں کھیلے گئے چار روزہ میچ میں نیو ساﺅتھ ویلز نے تسمانیہ کو جیت کےلئے 255 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنر رائن کارٹر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 100 رنز بنائے۔ سکاٹ ہینری نے 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ایک اور میچ میں ساﺅتھ آسٹریلیا نے وکٹوریہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 180 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ مائیکل کلنگر (ناٹ آﺅٹ) 73 اور ٹام کوپر 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔