گوجرانوالہ، کھبیکے تیسرا سالانہ شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ 8دسمبرکو ہوگا
گوجرانوالہ(پ ر)تیسرا سالانہ شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ جو 8دسمبر بروز اتوار کو بمقام کھبیکی میں کھیلا جا رہا ہے جس میں مختلف کلبوں میں کھیلنے والے کھلاڑی حصہ لے گے۔ حصہ لینے والے کھلاڑیوںمیں استاد رفیق عرف پھیکا کلب، وقار کلب، پیلسی پور کلب اور ڈھلوں کلب کھبیکی حصہ لے رہے ہیں ۔کھبیکی سیٹ میں مایہ ناز ہیروچودھری شمشاد احمد ڈھلوں اور افضل رانجھا جو مخالف ٹیموں کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔اگر شمشاد پوری طرح فٹ رہے تو اپنے مداحوں کو اپنی گیم کے جوہر دکھائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی یونین کونسل 125کے نائب چیئرمین شمس ریاض بورا اور جنرل کونسلر عثمان رانجھا ہونگے۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 30,000ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی دی جائے گی۔