پاکستانی نژاد آسٹریلوی لیگ اسپنر فواد احمد نے سپورٹس پرسن آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی نژاد آسٹریلوی لیگ اسپنر فواد احمد نے سپورٹس پرسن آف دی ایئر کا ...

  

سڈنی (اے پی پی) پاکستانی نژاد آسٹریلوی لیگ اسپنر فواد احمد نے سپورٹس پرسن آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق مشن آف ہوپ کے زیر اہتمام آٹھویں سالانہ آسٹریلوی مسلم اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب اتوار کی رات سڈنی میں منعقد ہوئی، سپورٹس پرسن آف دی ایئر کےلئے فواد احمد کے علاوہ سڈنی روسٹرز این آر ایل پلیئر سونی بل ولیمز اور رچمونڈ اے ایف ایل پلیئر بیکر ہولی بھی نامزد تھے تاہم یہ ایوارڈ فواد احمد کے نام رہا۔ ایوارڈ جیتنے کے بعد اپنے تاثرات میں انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے، وہ کرکٹ آسٹریلیا، کرکٹ وکٹوریہ اور میلبورن یونیورسٹی کے شکرگزار ہیں جنہوں نے میری بھرپور حوصلہ افزائی کی اور انہی کی وجہ سے میرا آسٹریلیا کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کا خواب پورا ہوا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیمز سدرلینڈ نے فواد احمد کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -