جرمن قومی فٹ بال لیگ کے 14 میچ ڈیز مکمل ¾ بائرن میونخ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

جرمن قومی فٹ بال لیگ کے 14 میچ ڈیز مکمل ¾ بائرن میونخ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

  


 برلن (اے اےن اےن ) جرمن قومی فٹ بال لیگ کے 14 میچ ڈیز مکمل ¾ بائرن میونخ 38 پوائنٹس کے ساتھ لیگ ٹیبل کی ٹاپ ٹیم ہے ¾ دوسری پوزیشن پر اب بائر لیورکوزن براجمان ہو گئی ہے۔اتوار کے روز کھیلے گئے ایک میچ میں بوروسیا منشن گلاڈ باخ نے فرائی برگ کی ٹیم کو ایک گول سے ہرا کر قومی لیگ میں اپنی پوزیشن کو مزید استحکام دیا۔ یہ گول میچ کے دوسرے ہاف میں رافائل نے کیا۔ پہلا ہاف بغیر کسی گول پر ختم ہوا تھا۔ اس جیت کے بعد منشن گلاڈ باخ کی ٹیم نے شالکے کو پیچھے کر دیا ہے۔ شالکے کا کلب 24 پوائنٹس کے ساتھ اب پانچویں پوزیشن پر ہے۔ فرائی برگ کی ٹیم اِس وقت سولہویں مقام پر ہے اور رواں بنڈس لیگا کے بعد اسے تنزلی کا سامنا ہو سکتا ہے۔لیگ ٹیبل پر منشن گلاڈ باخ کی ٹیم چوتھی پوزیشن پر ہے اور اس کے پوائنٹس کی تعداد 28 ہے۔ اس طرح وہ ٹاپ تھری ٹیموں کے تعاقب میں ہے اور اگلے میچوں میں کامیابی سے اپنی پوزیشن کو مزید بہتر بنا سکتی ہے۔