مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 6 دسمبر سے بھارت میں شروع ہوگا

مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 6 دسمبر سے بھارت میں شروع ہوگا

  

نئی دہلی (اے پی پی) مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 6 دسمبر سے بھارت میں شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم 6 دسمبر کو مصر کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں 6 سے 15 دسمبر تک کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کےلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی اور شریک ٹیموں کو چار مختلف گروپس اے، بی، سی اور ڈی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، جرمنی، بیلجیئم اور مصر، گروپ بی میں آسٹریلیا، سپین، ارجنٹائن اور فرانس، گروپ سی میں ہالینڈ، جنوبی کوریا، بھارت اور کینیڈا جبکہ گروپ ڈی میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور ملائیشیا شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -