جنوبی افریقہ اور بھارت مےں پہلا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

جنوبی افریقہ اور بھارت مےں پہلا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

  

جوہانسبرگ (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا بین لاقوامی میچ 5 دسمبر کو نیو وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا۔بھارتی ٹیم ان دنوں جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچوں کے علاوہ ایک دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ 8 دسمبر کو ڈربن میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 دسمبر کو سپر پارک، سنچورین میں کھیلا جائیگا۔ ون ڈے سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون اور بھارتی ٹیموں کے درمیان دو روزہ وارم اپ میچ 14 دسمبر سے بنونی میں شروع ہوگا ۔

جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 18 سے 22 دسمبر تک نیو وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک ڈربن میں کھیلا جائیگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -