عمران خان سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کر رہے ہیں،عمران گورائیہ

عمران خان سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کر رہے ہیں،عمران گورائیہ

  

لاہور (جنر ل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عمران علی گورائیہ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا کر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں پوری قوم ڈرون حملوں کے خلاف ہے مگر عمران خان کریز سے باہر نکل کر کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کوشش میں وہ سٹیمپ آ¶ٹ بھی ہو سکتے ہیں وزیراعظم نواز شریف کو امریکی ایجنٹ کہہ کر عمران خان نے ایک دفعہ پھر ثابت کیا ہے کہ وہ ابھی تک ایک کھلنڈرے اور لاابالی قسم کے ایسے سیاستدان ہیں جو مین آف دی میچ بننے کے چکر میں قومی اتحاد و یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے اپنے ایک بیان میں عمران علی گورائیہ نے کہا کہ عمران خان میں اگر ذرا سی بھی جرات ہے تو وہ سب سے پہلے اپنے صوبے کے لئے امریکی امداد لینے سے انکار کر کے پنجاب کی تقلید کریں تا کہ ان کی ڈرون حملے رکوانے کی تحریک میں عوام کو کسی قدر خلوص نظر آئے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کو یکساں قرار دینے والے عمران خان یہ بھی تسلیم کریں کہ صوبہ خیبر پختون خواہ میں ان کی پارٹی کی حکومت کی کارکردگی اے این پی کی سابق حکومت کی کارکردگی سے گئی گزری ہے اور صوبے کے لوگ پی ٹی آئی کے حکمرانوں سے سخت نالاں ہیں حقیقت یہ ہے کہ عمران خان صوبہ کے عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے لئے نیٹو سپلائی روکنے جیسے ٹوپی ڈرامے کر رہے ہیں -

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -