احتیاط ہی ایڈز سے بچنے کا موثر علاج ہے،مجتبیٰ شجاع الرحمن
لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے این جی اوز سے کہا ہے کہ وہ ایڈز جیسی مہلک بیماری کے خلاف عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے شہروں ، قصبات اور دور دراز کے علاقوں میں بھی سیمینارز اور واک کا اہتمام کریں اس سلسلے میںحکومت کی جانب سے انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ احتیاط ہی ایڈز سے بچنے کا موثر علاج ہے اس سلسلے میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں جاری مہم کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ اس کے مطلوبہ نتائج برآمد ہوسکیں ورلڈ ایڈز ڈے کے سلسلے میں لوگوںکے مختلف وفود سے خطاب کرتے ہوئے میاں مجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ محکمہ صحت صوبہ میں متعدی و غیر متعدی اور ایڈز جیسی خطرناک بیماریوں کے علاج معالجہ اور ان سے بچاﺅ کے لئے ایک مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے بلاشبہ ہمارے معاشرتی حالات کی وجہ سے ایڈز کی وہ صورت حال یہاں نہیں جیسی کہ ہمسایہ ممالک میں ہوچکی ہے تاہم اس سے بچاﺅ کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنے کے ساتھ تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں علاوہ ازیںاپنی رہائش گاہ شازو لیبارٹری میں منعقدہ ختم بڑی گیارویں شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیمات او راسوہ حسنہ پر چل کر ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالاجاسکتا ہے دین اسلام اور صوفیاکرام کی تعلیمات امن ،بھائی چارے اور سلامتی کا درس دیتی ہیں اور انسانیت کے احترام کی تلقین کی گئی ہے علماءکرام اور مشائخ عظام کا ہمارے معاشرے میں خصوصی مقام ہے اور عقیدت مند عوام انہیں احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں -