محکمہ اوقاف کی اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا جائے گا،عطا محمد مانیکا

محکمہ اوقاف کی اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا جائے گا،عطا محمد مانیکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنر ل رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور عطامحمد مانیکا نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف کی اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کےلئے اوقاف انتظامیہ کو متحرک کیاجائے تاکہ محکمہ کی مہنگی ترین اراضی کو کمرشل مقاصد میں لایاجائے یہ بات انہوں نے ایوان اوقاف میںمحکمانہ بریفنگ کے دوران کہی بریفنگ میں سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور ثاقب عزیز ، ڈی جی اوقاف و مذہبی امو رایکسئین اوقاف ، ڈائریکٹر خزانہ کے علاوہ دیگر افسران بھی موجودتھے سیکرٹری اوقاف نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مزارات سے حاصل ہونے والی کل آمدن ایک ارب 95 کروڑ روپے ہے جس کو مختلف ہیڈز میں تقسیم کیاجاتا ہے انہوں نے بتایا کہ محکمہ اوقاف کی 76 ہزار 6 سو پچیس ایکڑ اراضی ہے جن میں 5 ہزار 9 سو چراسی دوکانیں ہیں اور 19 سو چوون گھر جبکہ 24 پیٹرول پمپ جن میں 8 فنکشنل ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر نے سیکرٹری اوقاف کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اوقاف اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروائی جائے جس کے لئے محکمانہ طور پر مہم شروع کی جائے انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع میں اوقاف اراضی کو کمرشل مقاصد میں لانے کے لئے پالیسی مرتب کی جائے تاکہ وہاں محکمہ کو آمدن کے ذرائع حاصل ہوں انہوں نے ضلع پاکپتن ملکہ ہانس میں حجرہ وارث شاہ کی تزئین و آرائش اور جھنگ میں ہیر کے مزار کی مرمت کر کے عرس کرانے کی ہدایت کی انہوں نے سیکرٹری اوقاف کو باگڑیاں میں اوقاف کے پلاٹ پرناجائز قبضہ کرانے والے سرکل vi کے مینجر عبدالرحمن کیانی کو فوری طو رپر معطل کر کے اس کے خلاف انکوائری کا حکم دیا صوبائی وزیر نے کہا ہ اولیاءکرام کے مزارات سے حاصل ہونے والی آمدنی ان کے مزارات کی تزئین و ارائش پر خرچ ہونی چاہیے او راس میں دیانتداری کا خاص خیال رکھا جائے- انہوں نے کہا کہ مزارات پر آنے والے عقیدت مندوں کی سہولتوں کا خاص خیال رکھا جائے -