وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر یونین کونسل 95میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح
لاہور (جنر ل رپورٹر) وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر یونین کونسل 95 گلبرگ میں ایم پی اے محترمہ نسیم لودھی نے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ ایکسئین شالیمار ٹا¶ن مظہر حسین نقوی بھی تھے اس موقع پر ایم پی اے محترمہ نسیم لودھی نے کہا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے لاہور کے مختلف علاقوں میں فلٹریشن پلانٹ لگائے جا رہے ہیں جس سے لوگوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہو گا نسیم لودھی نے کہا کہ وزیر اعلی نے اپنے عوام سے کئے ہوئے وعدوں میں سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا ہے -