گراں فروشی کیخلاف ایکشن، 158 دکانوں کے چالان
لاہور( جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈےنےشن آفےسر لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی ہداےت پر گذشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹرےٹس نے شہر بھر مےں گراں فروشوں اور ذخےرہ اندوزی کے خلاف بھر پور کرےک ڈا ﺅن کر تے ہوئے933دکانوں پر چھاپے ما رے۔پرائس کنٹرول مجسٹرےٹس نے گراں فروشی اور ذخےرہ اندوزی پر158 چالان کرنے کے علاوہ2لاکھ1 ہزار،9 سو روپے کے جر مانے عائد کےے گئے اور 2افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ شہر میں کسی کو بھی ذخےرہ اندوزی اور گراں فروشی نہ کر نے دی جائے گی۔ ضلعی انتظامےہ بلا امتےاز گراں فروشوں کے خلاف کرےک ڈا ﺅن جا ری رکھے گی۔