بروقت اقدامات سے اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں 40فیصد کمی ہوئی،بلا ل یسین

بروقت اقدامات سے اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں 40فیصد کمی ہوئی،بلا ل یسین

  

لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب حکومت کے بروقت اقدامات کی بدولت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 30سے 40فی صد کمی ہوئی ہے سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی کو مزید بہتربنانے کے لیے مختلف صوبوں کے درمیان آفیشل کوآرڈینیشن کو مزید بنایا جائے گا تاکہ مہنگائی کو اشیاءکی سپلائی بہتر بنا کرکنٹرول کیا جاسکے مستقبل میں پھلوں ، سبزیوں اوراناج کی فراہمی کو موزوں بنانے کے لیے طوی المعیاد منصوبوں پرکام کا آغاز ہوچکا ہے یہ بات صوبائی وزیر خوراک اور چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی بلال یاسین نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کہی اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری محمد شفیق ، وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اور مختلف صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریز بھی موجود تھے بلال یاسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں ہفتے میں تین دن سہولت بازار لگائے جارہے ہیں جہاں شہریوں کوسستے داموں سبزیاں ،پھل ، گوشت، آٹا سمیت تمام اشیائے خوردونوش فراہم کی جارہی ہیں اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ میں پولٹری چھوٹا اور بڑا گوشت صوبائی ضرورت سے زائد ہے جبکہ ڈیری مصنوعات بھی ضرورت سے زائد ہونے کی بنا پر برآمد کی جارہی ہےں اجلاس میں کمیٹی کو بتایا گیا کہ مختلف مارکیٹوں اور دوکانوں میں ناپ تول ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے اٹھارہ ہزار پانچ سو ستاسی جگہوں کا معائنہ کیا گیا جن میں تین ہزار 3778بے ضابطگیاں پائی جانے پر چالان کیے گئے اور 918کو سیل کیا گیا جبکہ صوبہ میں پیٹرولیم مصنوعات پر ناجائز منافع خوری روکنے کے لیے3975سی این جی اسٹیشنز اور13988پیٹرول پمپ چیک کئے گئے جن میں 1310کے پیمانوں میں ہیر پھیر پایا گیا اور 704کو سیل کردیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے ہمراہ ایک اے ایس آئی تعینات ہوگا جو پرائس مجسٹریٹ کے ہمراہ موقع پر ناجائز منافع خوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -