ڈینگی نے پسماندہ کے ساتھ پوش علاقوں کو بھی متاثر کیا،یاسین سوہل

ڈینگی نے پسماندہ کے ساتھ پوش علاقوں کو بھی متاثر کیا،یاسین سوہل

  

لاہور (جنر ل رپورٹر) ممبر صوبائی اسمبلی یاسین سوہل نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس نے صوبائی دارالحکومت کے دیگر علاقوں کی طرح پوش ایریاز کو بھی متاثر کیا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام علاقوں میں ڈینگی سے بچا¶ کے لئے حفاظتی تدابیر بارے اقدامات اور آگاہی مہم بلاتفریق جاری رکھی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی ایچ اے سیکٹر اے فیز ون کے مختلف علاقوں میں اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایچ اے کے نمائندہ میجر (ر) حسین، ڈی ڈی او ہیلتھ کینٹ ڈاکٹر افضل، انوائرمنٹ انسپکٹر کرن بٹ، سپروائزر محمد یعقوب اور اینٹی ڈینگی سکواڈ کی ٹیمیں ان کے ہمراہ تھیں جنہوں نے ڈینگی لاروا کی افزائش کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ہائی رسک ایریاز میں کلین سویپ، سپرے اور فوگنگ کی ایم پی اے یاسین سوہل نے ڈی ایچ اے میں گھر گھر جا کر شہریوں میں ڈینگی سے بچا¶ اور حفاظتی تدابیر پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کئے ایم پی اے یاسین سوہل نے والٹن کے مختلف نجی تعلیمی اداروں میں ڈینگی لاروا سرویلنس کیا انہوں نے مختلف کلاس رومز میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور بچوں کو پوری آستین کے کپڑے پہننے اور صفائی کے اصولوں کو اپنانے کی تلقین کی دریں اثناءرکن صوبائی اسمبلی نے ڈینگی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کینٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے اپنی سرگرمیاں مزید تیز کر دیں اس موقع پر ایم پی اے لبنی فیصل، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن طارق محمود، اے سی کینٹ رائے امتیاز، لاہور کنٹونمنٹ بورڈ، والٹن کنٹونمنٹ بورڈ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے-

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -