حکمرانوں کو ملک نہیں صرف اقتدار کی فکر ہے،یاسر گیلانی

حکمرانوں کو ملک نہیں صرف اقتدار کی فکر ہے،یاسر گیلانی

  

لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر اور پی پی 137 کے ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو ملک کی نہیں اقتدار کی فکر ہے‘ ڈرون حملوں کی بندش کیلئے ملک میں بزدل نہیں جرات مند حکومت کی ضرورت ہے ڈرون حملے ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ دہشت گردی میں اضافہ ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز UC-5 کے عہدےداران اعظم ورک، میاں اظہر محمود، سفارش ورک، عاصم ریاض، عدنان سہیل، لعل خان، سیف اللہ، راز خان اور آغا خان کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدےاتی الےکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی حکومت میں صرف نام کا فرق ہے دونوں کی پالیساں ایک ہیں‘ ملک میں کرپشن‘ مہنگائی اور بے روز گاری سمیت کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکا تحریک انصاف مہنگائی کیخلاف بھرپور احتجاج کرے گی، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام کا فیصلہ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -