ضلعی حکومت کی طرف سے عوام کو سستی اشیاءفراہم کرنے کیلئے ہفتہ میں 3 بازار لگانے کا آغاز

ضلعی حکومت کی طرف سے عوام کو سستی اشیاءفراہم کرنے کیلئے ہفتہ میں 3 بازار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار ) ضلعی حکومت نے عوام الناس کورےلےف دینے اورانہیں معےاری اشیاءضروریہ کی سستے داموں فراہمی کیلئے لاہور میں ہفتہ میں تین بار سستے بازارکے انقلابی اقدامات کا آ غاز کر دیا ہے جس کے لیے ٹاﺅ ن کی سطح پر اختیارات اور انتظا مات ٹی ایم اوز کے سپر د کیے گئے ہیں سستے بازاروں میں عام مارکیٹ کی نسبت ارزاں نر خو ں پر سبزیو ں و پھلو ں کی فراہمی سمیت چکن اور دیگر کچن آئٹمز کے سٹا لز لگا ئے جائیں گے جبکہ خواتین صارفین کو خر یداری میں آ سانی کے لیے محکمہ لیبر ، لائیو سٹا ک ، صحت اور سول ڈیفنس کے اہلکار اپنے فرائض ادا کریں گے شہر یو ں نے حکو مت کے اس ریلیف اقد ام کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سستے بازاروں میں مانیٹر نگ سسٹم کو بہتر بنا یا جائے تاکہ گراں فروشی پر قابو اور شہریو ں کو تازہ کو الٹی کی سبز یا ں و پھل میسر ہو سکے عزیز بھٹی ٹاﺅن کے ٹی او آر عامر بٹ نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ضلعی حکو مت نے وزیراعلیٰ کے اس ویژن کے تحت لاہور بھر میں شہر یو ں کو معیاری اشیاءعام مارکیٹ کی نسبت سستے دامو ں فراہمی کے لیے سستے بازارقائم کئے جا رہے ہےں جو بد ھ ، جمعہ اوراتوار کو لگائے جائیںگے ۔جہاں پرصارفین کوعام مارکےٹ کی نسبت ارزاں نرخوں پر معےاری اشےاءضرورت دستےاب ہوںگی انھو ں نے کہاکہ حکو مت کے اس ریلیف جذبے او رتعاون کے باعث سرکاری خزانے پر کوئی بوجھ نہےں پڑے گا جبکہ شہرےوں کو صاف ستھرے ماحول مےں ضرورےات زندگی کی اشیار سبزیا ں و پھل سبزی ‘ کرےانہ ‘ پولٹری او ردےگر اشےاءخوردونوش کی دکانےں لگائی جائیں گی۔ایک سوال کے جواب میں انھو ں نے کہا کہ ضلعی حکو مت کی جانب سے انتظامےہ کو سستے بازاروں کی فول پروف سےکورٹی کے لیے بھی خصو صی انتظامات کیے جائیں ۔