انجمن تاجران اسلام پورہ کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

انجمن تاجران اسلام پورہ کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  

لاہور (وقائع نگار )انجمن تاجران اسلام پورہ کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری گزشتہ روز مین بازار اسلام پورہ میں منعقد ہوئی مہمان خصوصی صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے اراکین انجمن سے حلف لیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد پرویز نے کہا تجارت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس سے وابستہ افراد کو معاشرے کے لےے نمونہ ہونا چاہےے ملکی معیشت میں تاجروں کا نماےاں حصہ ہے وہ جہاں ٹیکسوں کی شکل میں ملک چلانے کے لےے سرمایہ فراہم کرتے ہیں وہاں اہلِ خیر کی اکثرےت بھی اس طبقہ سے تعلق رکھتی ہے انجمن تاجران اسلام پورہ کے الیکشن 20سال بعد ہوئے جس میں عدل وانصاف گروپ کامےاب رہا لیکن نو منتخب عہدیداران کی ذمہ داری ہے کہ سارے بازار کو ساتھ لے کر چلیںاب وہ کسی گروپ کے نہیں پورے بازار کے نمائندہ ہیں اور بازار کے ہر تاجر کے حقوق کی بلا امتےاز تفریق حفاظت ان کا شیوہ ہونا چاہےے میں امید کرتا ہوں کہ انجمن تاجران اسلام پورہ بہتر انداز میں بازار کو درپیش مسائل کا خاتمہ کرے گی آپس میں بھائی چارے اور رواداری کے جذبات کو فروغ دے گی اور ایسے اقدامات کرے گی جس سے کاروبار کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -