حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کرکے عوام کی چیخیں نکلوادیں، فرخ جاوید

حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کرکے عوام کی چیخیں نکلوادیں، فرخ جاوید

  


لاہور(سپیشل رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف لاہورکے سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اقتدارمیں آتے ہی تیل ،سبزیاں ،آلو ،ٹماٹر،ایل پی جی کی قیمتوں اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرکے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں جنہیں سننے والا کوئی نہیں اور اوپر سے گھروں میں سردی بڑھتے ہی گیس کی کمی نے غریبوں کے چولہے بھی ٹھنڈے کردیئے ہیں ،ملک میں مہنگائی کے ڈرون حملے مسلسل جاری ہیں ، بڑھتی مہنگائی نے تنخواہ دارطبقے اور مزدور کو آج سوچنے پرمجبورکردیا ہے کہ الیکشن میں (ن) لیگ کے بڑے بڑے سہانے خواب اور تمام وعدے صرف حصول اقتدارکیلئے تھے ،غریب عوام پس کر رہ گئے ہیں ایک طرف امریکی ڈرون اوردوسری طرف مہنگائی کے حملے روکنے میں موجودہ حکومت بے بس دکھائی دے رہی ہے ، فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ حکمران اپنے ورلڈ ٹورکی بجائے ملک میں مہنگائی کے جن پر قابو پانے اورعوام کو ریلیف دینے پرتوجہ دیں جس کیلئے غریب عوام نے انہیں الیکشن میں مینڈیٹ دیا تھا ، لیکن آج (ن) لیگ کی حکومت عوام کے جان ومال کوتحفظ اورغریب کومہنگائی کے ڈرون سے بچانے کیلئے مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے جس کا خمیازہ انہیں بلدیاتی الیکشن میں بھگتنا پڑے گا۔