ڈرون حملے بند ہونے تک تحریک انصاف کا احتجاج جاری رہے گا،سعدیہ سہیل

ڈرون حملے بند ہونے تک تحریک انصاف کا احتجاج جاری رہے گا،سعدیہ سہیل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران عام آدمی کو ریلیف دینے کی بجائے امیروں کو ٹیکس چوری کی ترغیب دے رہے ہیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو بھی کاروبار کے طور پر چلانا چاہتی ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مہنگائی کے خلاف تاریخی مظاہرہ کریگی‘ پانچ ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی بھی عوامی مسئلہ حل نہیں ہو سکا بلکہ مسائل میں اضافہ ہوا ہے ڈرون حملوں کے خلاف اب احتجاج صرف تحریک انصاف کا نہیں بلکہ پوری قوم اس پر متفق ہو چکی ہے، جب تک امریکہ ڈرون حملے بند کرنے کی یقین دہانی نہیں کراتا تحریک انصاف کا احتجاج جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -