تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، ڈاکٹر احمد جاوید

تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، ڈاکٹر ...

  


لاہور( جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہورڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ شہر بھر مےں تجاوزات کے خاتمہ کے لےے ضلعی انتظامےہ تمام تر وسائل برﺅے کار لا رہی ہے اور شہر مےں جہاں کہےں بھی تجاوزات کے حوالے سے شکاےات مو صول ہو رہی ہےں ان کا فوری طور پر خاتمہ کےا جا رہا ہے ان خےالات کا اظہار ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جا وےد قاضی نے اپنے آفس مےں نےو انارکلی نےلا گنبد کے تا جروں سے بات چےت کر تے ہوئے کےاانہوں نے کہا کہ نےلا گنبد کے اردگرد تجاوزات کے خاتمہ کے لےے ٹی اےم اے داتا گنج بخش ٹاﺅن کو ہداےات جا ری کر دےں ہےں اور پارکنگ کے مسائل کو حل کرنے کے لےے مقامی تا جروں کی مدد سے اس مسئلہ کو بھی جلد حل کر لےا جائے گاڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوےد قاضی نے رکشہ ےونےن کے عہدےداروں سے بھی بات چےت کی اور ان کو اس بات کا ےقےن دلا ےا کہ ان کے جائز مطالبات کو فوری طور پر حل کےا جائے گاانہوں نے رکشہ ےونےن کے عہدےداروں کو ڈےنگی،پولےو اور دےگر اہم مہمات مےں ضلعی انتظامےہ کے ساتھ تعاون کر نے کی بھی اپےل کی۔