حج کانفرنس 2014کی جھلکیاں

حج کانفرنس 2014کی جھلکیاں

  

لاہور( ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ پنجاب نے آواری ہوٹل کے خورشید ہال میں انتہائی خوبصورت انداز میں حج ورکشاپ کا انعقاد کیا٭صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کی٭اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری ہوپ احسان اللہ نے انجام دیئے۔٭ہال کو خو بصورت بینروں اور پھولوں سے سجایا گیا تھا، ٭اسٹیج پر وفاوقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وفاقی سیکرٹری سکندر اسماعیل ، جے ایس حج شہزاد احمد ،چیئرمین ہوپ سلمان طاہر ،سیکرٹری احسان اللہ ،ڈائریکٹر حج سعید احمد ملک تشریف فرما تھے،ان کے ساتھ ڈپٹی سیکرٹری فرید اللہ خٹک ،اظہر ہاشمی دیگر صوبوں کے ڈائریکٹر حج قاضی سمیع وغیرہ مو جو د رہے،صحافی برادری اور دانشور حضرات کی نمائندگی ،سی پی این ای کے صدر چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی نے کی،جبکہ علماءکرام کی نمائندگی ممتاز عالم دین ،سکالر ڈاکٹر سرفراز اعوان نے کی٭پی آئی اے ڈسٹرکٹ مینجر عمر درا زخان جبکہ سعودی ایئر لائنز کے ڈسٹرکٹ مینجر بابر اکرام ، شاہین ایئر لائنز کے ریجنل چیف اکبر کموڈیہ ،محمد ثقلین نے کی،تمام بنکوں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔٭ہوپ کے سیکرٹری جنرل ثناءاللہ، جاوید اختر کے علاوہ کے پی کے کے صدر اسلام آباد کے صدر وحید بٹ ،کراچی کے صدر ،فاٹا ،کو ئٹہ کے نمائندے بھی حج ورکشاپ میںموجود تھے۔٭حج ورکشاپ میں پنجاب بھر کے حج آرگنائزر بھی موجود تھے٭میاں جبار انجم اور شاہد رفیق کی طرف سے 50کو ٹہ والوں کا کوٹہ 100کرنے کے مطالبے پر ہال میں مو جو د تمام افراد نے تالیاں بچاکر ساتھ دیا۔

 جھلکیاں

مزید :

صفحہ آخر -