مےاں محمود الرشےد توہےن عدالت کے قانون سے نا بلد ہیں،رانا ثناءاللہ

مےاں محمود الرشےد توہےن عدالت کے قانون سے نا بلد ہیں،رانا ثناءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپیشل رپورٹر) پنجاب کے وزےر قانون و بلدےات رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مےاں محمود الرشےد توہےن عدالت کے قانون سے نا بلد ہیں ‘ انہیں چاہیے کہ وہ پہلے اس قانون کو پڑھےں‘ بلدےاتی اےکٹ کے تحت پنجاب مےں جماعتی بنےادوں پر انتخابات نہےں ہوسکتے کےونکہ اس کے تحت حلقہ بندی کا عمل غےر جماعتی بنےادوں پر مکمل کےا گےا ہے اس لئے جماعتی بنےادوں پر انتخابات کروانے کے لےے ہمےں حلقہ بندےوں کے قوانےن مےں ترمےم کرنا پڑے گی‘ پوری قوم کی سمجھ مےں ےہ بات آچکی ہے کہ وزیراعظم مےاں محمد نواز شرےف ملک مےں اتفاق رائے پےدا کرنا چاہتے ہےں جبکہ عمران خان قومی انتشار کے لےے جدوجہدکررہا ہے ۔وہ گذشتہ روز اسمبلی کے احاطہ مےں مےڈےا سے گفتگو کررہے تھے ۔رانا ثناءاللہ خاں نے کہا کہ پاکستان تحرےک انصاف ”ڈرون ڈرامہ“ کے بعد اب مہنگائی ڈرامہ شروع کرنے جارہی ہے‘ 22 دسمبر کے احتجاج پرپی ٹی آئی جتنا خرچ کرے گی اس سے تو وےسے ہی 5سے10فےصد لوگ خط غربت سے اوپر آسکتے ہےں ۔انہوں نے کہا کہ حےات آباد ٹول پلازہ پرنےٹوسپلائی روکنے کی طرز پر پی ٹی آئی نے پنجاب مےں اگر قانون ہاتھ مےں لےنے ےا لوگوں کی جےبوں سے پےسے نکالنے کی کوشش کی تو انہےںآہنی ہاتھوں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے شیڈول کی تیاری کے لئے 9 دسمبر کی تاریح دی ہے جس کی روشنی میں ہر یونین کونسل کو 6 وارڈوں میں تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے جسے چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا ۔
رانا ثناءاللہ

مزید :

صفحہ آخر -