لیسکو میں گریڈ سترہ اور اٹھارہ کے متعدد افسران کی ترقیاں، تقرر و تبادلے

لیسکو میں گریڈ سترہ اور اٹھارہ کے متعدد افسران کی ترقیاں، تقرر و تبادلے

  

لاہور(کامرس رپورٹر) لیسکو میں گریڈ سترہ اور اٹھارہ کے متعدد افسران کی ترقیاں، تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ ایکسئین میکلورڈ کو تبدیل کر کے ہیڈ کوآرٹرز میں ایکسئین ایس اینڈ آئی تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ رانا وسیم اقبال کی بطور ایکسئین میکلورڈ روڈ تعیناتی وہئی ہے، ایڈیشنل ایس ای(ایس اینڈ آئی) قسیم انور قریشی کو ٹرانسفر کر کے ایکسئین اوکاڑہ لگایا گیا ہے۔ ایس ڈی او وسن پورہ سجاد رحیم کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی منیجر ایس اینڈ آئی، ایس ڈی او وقاص ظفر کو ترقی دیگر ایکسئین پی ڈی سی(پاور ڈسپیچ سنٹر) تعینات کیا گیا۔ جبکہ ایس ڈی او ابراہیم مفتی کو سب ڈویژن وارث شاہ (قصور) ، شعیب نواز واہگہ سب ڈویژن، ارشد بخاری کو ایس ڈی والٹن اور رانا دلشاد کو ایس ڈی او جوہر ٹاﺅن تعینات کیا گیا ہے۔

 تقرر و تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -