توقیر صادق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 دسمبر تک توسیع

توقیر صادق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 دسمبر تک توسیع

  

اسلام آباد (آئی این پی ) احتساب عدالت نے اوگرا اسکینڈل کے ملزم توقیر صادق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 دسمبر تک توسیع کر دی ۔پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اوگرا اسکینڈل کے ملزم توقیرصادق کو پیش کیا گیا۔ نیب کی جانب سے چالان جمع کرانے کے لئے مزید مہلت کی استدعاء کی گئی۔نیب نے مو¿قف اپنایا کہ چئیرمین نیب رخصت پر ہیں حتمی چالان جمع نہیں کر اسکتے۔ جس پر احتساب عدالت نے توقیر صادق کے جوڈیشل ریمانڈ میں سولہ دسمبر تک توسیع کر دی۔

 توقیر صادق

مزید :

صفحہ آخر -