جنرل راحیل شریف کا چارج سنبھالنے کے بعد جی ایچ کیو میں مصروف دن

جنرل راحیل شریف کا چارج سنبھالنے کے بعد جی ایچ کیو میں مصروف دن

  

راولپنڈی (اے این این+آئی این پی) نئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، پہلے روز جی ایچ کیو میں مصروف دن گزارا، چیف آف جنرل سٹاف اور پرنسپل افسران کی ملاقاتیں، ملک میں امن و امان کی صورت حال اور پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی بریفنگ ،شہداءکی یادگار پر حاضری، پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی۔ پیر کو نئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف عہدہ سنبھالنے کے بعدپہلی بارجنرل ہیڈ کوارٹر پہنچے تو چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد،کور کمانڈر راولپنڈی، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی آرمی چیف نے گارڈ آف آنر کا بھی معائنہ کیا ۔ جنرل راحیل شریف نے شہداءکی یادگار پر حاضری دی وہاں پھول چڑھائے اور شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ بعد میں جنرل راحیل شریف کی صدارت میں تعارفی اجلاس ہوا جس میں جی ایچ کیو کے افسران اور سٹاف نے شرکت کی۔ آرمی چیف کو پاک فوج کے پیشہ ورارانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔جنرل راحیل اشرف کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال اور پاک فوج کے جاری آپریشنز سمیت ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جنرل راحیل شریف سے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے ملاقات کی اور انہیں اپنے ادارے کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا اور آر می چیف تعیناتی پر مبارکباد دی۔ جنرل راحیل شریف سے پاک فوج کے پرنسپل سٹاف افسران نے بھی ملاقات کی۔

جنرل راحیل شریف

مزید :

صفحہ اول -