مشرف کیخلاف کارروائی کےلئے خصوصی عدالت کا قیام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

مشرف کیخلاف کارروائی کےلئے خصوصی عدالت کا قیام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

  

اسلام آباد (آئی این پی) سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لئے تشکیل دی جانے والی خصوصی عدالت کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا‘ درخواست میں وفاق ‘ سیکرٹری داخلہ ‘ رجسٹرار خصوصی عدالت ‘ ڈی جی ایف آئی اے اور سابق صدر پرویز مشرف کو فریق بنایا گیا ہے۔ پیر کو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے تشکیل دی جانے والی خصوصی عدالت کو چیلنج کردیا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق صدر مشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت ٹرائل سے قبل مقدمہ درج نہیں کیا گیا اس قانونی سقم کا فائدہ پرویز مشرف کو ہوگا درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی کہ خصوصی عدالت کی تشکیل کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں وفاق ‘ سیکرٹری داخلہ‘ رجسٹرار خصوصی عدالت ‘ ڈی جی ایف آئی اے اور پرویز مشرف کو فریق بنایا۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے چند روز قبل سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں رہنمائی میں خصوصی عدالت تشکیل دی تھی۔

مشرف کیخلاف کارروائی

مزید :

صفحہ اول -