تحریک طالبان کے امیر ملا فضل اللہ ساتھیوں کے ہمراہ وزیرستان پہنچ گئے
اسلام آباد پشاور (آئی این پی) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیرملا فضل اللہ ساتھیوں کے ہمراہ وزیرستان پہنچ گئے، ملا فضل اللہ کی زیر صدارت طالبان شوریٰ کا اجلاس آئندہ چند روز میں ہو گا۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق تحریک طالبان کے امیر ملا فضل اللہ 15 سے 20 ساتھیوں کے ہمراہ وزیرستان پہنچے، جہاں پر وہ تحریک طالبان پاکستان کی کمانڈ سنبھالیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ملا فضل اللہ کی زیر صدارت طالبان شوریٰ کا اجلاس آئندہ چند روز میں ہو گا۔ جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ یاد رہے کہ چند ہفتے پہلے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیارے کے حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر حکیم اللہ محسود مار گئے تھے جس کے بعد طالبان شوریٰ نے ملا فضل اللہ کو نیا امیر منتخب کیاتھا