وائس چانسلر کمروں سے راکٹ لانچراور دستی بم بھی برآمد کرواسکتے تھے،ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ

وائس چانسلر کمروں سے راکٹ لانچراور دستی بم بھی برآمد کرواسکتے تھے،ترجمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل) پنجاب یونیورسٹی لا کالج میں اساتذہ کے ساتھ ہاتھا پائی کے بعد طلبہ تنظیم اسلامی جمیعت طلبا اور انتظامیہ کے درمیان جاری لڑائی مادر علمی سے سڑکوں پر آگئی ہے، پولیس کی جانب سے ہاسٹل واگزار کرانے پر مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں اور انتظامیہ پر پتھراو¿ کیا۔ ترجمان اسلامی جمعیت طلبا نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے شراب کی بوتلیں اورگولی ملنا باعث حیرت نہیں، شراب کی بوتلیں انتطامیہ نے ہنگامی طور پر منگوا ئیں،وی سی چاہتے توراکٹ لانچراور دستی بم بھی برآمد کرواسکتے تھے لیکن حیرت اس بات پر ہے کہ وی سی نے صرف ایک گولی اور شراب کی 3 خالی بوتلیں برآمد کروائیں۔ ضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو چند طلبا نے لا کالج کے اساتذہ کو زدو کوب کرکے انہیں کمروں میں بند کردیا تھا جس کا مقدمہ انتظامیہ نے سی سی ٹی وہ فوٹیج کی مدد سے 40 طلبہ کے خلاف مسلم ٹاو¿ن تھانے میں درج کرایا۔

مزید :

صفحہ اول -