اسد عمر کی طرف سے شہبازشریف کی تعریف جادو سرچڑھ کے بو لنے کے مترادف ہے،پرویز ملک

اسد عمر کی طرف سے شہبازشریف کی تعریف جادو سرچڑھ کے بو لنے کے مترادف ہے،پرویز ...

  

 لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی پرویزملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر کی طرف سے پنجاب میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی صلاحیتوں کی تعریف مشہور محاورے ”جادو وہ جو سر چڑھ کے بولے“ کی عملی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک نجی ٹیلیویژن کو انٹرویو کے دوران ڈاکٹر اسد عمر نے بجا طور پر یہ کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی فتح کا سبب صوبے میں ہونے والے ترقیاتی کام اور شہبازشریف کی باصلاحیت قیادت ہے۔ لیکن یہ سچ تحریک انصاف کی لیڈرشپ کو ہضم نہیں ہو گا۔ یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ دانش سکولوں‘ ہسپتالوں‘پلوں اور میٹروبس سمیت منصوبوں کا اعتراف مسلم لیگ (ن) کے مخالفین بھی کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسدعمر کو اس حق گوئی کی اپنی پارٹی میں سزا بھگتنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔ کیونکہ تحریک انصاف کے لیڈروں کی اکثریت اپنے مخالفین کے بارے میں سچ بولنا تو ایک طرف سچ سننے کی اہلیت نہیں رکھتی۔

مزید :

صفحہ اول -